وہ جو میرا نہ ہو سکا — قسط|4
وہ جو میرا نہ ہو سکا قسط نمبر 4 خفا صبح کی پہلی کلاس ختم ہوتے ہی پورا کالج ایک بار پھر اپنی اصل رونق میں آ چکا تھا۔ کینٹین میں قہقہے... گراؤنڈ میں کرکٹ... اور راہداریوں میں چلتی بے شمار کہانیاں۔ انجیلا ابھی تک اس نئے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی۔ "میڈم نے کہا ہے کہ لائبریری کارڈ بنوا لو۔" پیچھے سے ایک نرم آواز آئی۔ انجیلا نے مڑ کر دیکھا۔ گول چہرہ، بڑی بڑی آنکھیں، ہاتھ میں کتابیں اور ہونٹوں پر ہلکی سی ناراضی... "میرا نام حنا ہے..." چند لمحے خاموش رہ کر وہ خود ہی ہنس دی۔ "...لیکن یہاں کوئی مجھے حنا نہیں کہتا۔" "پھر؟" انجیلا نے حیرت سے پوچھا۔ "سب مجھے خفا کہتے ہیں۔" "کیوں؟" "کیونکہ میں ہر چھوٹی بات پر روٹھ جاتی ہوں۔" دونوں بے اختیار ہنس پڑیں۔ صرف چند منٹوں میں ہی دونوں کے درمیان ایک عجیب سی اپنائیت پیدا ہوگئی۔ دوسری طرف... کینٹین میں حسبِ معمول نواب خان اپنے دوستوں کے درمیان بیٹھا تھا۔ "بھائی..." ایک دوست نے شرارتی انداز میں کہا۔ "آج نئی لڑکی نے پھر تمہیں دیکھ...