قلمِ اردو | معیز راہی ایک ادبی بلاگ ہے جہاں اصل اردو ناول، غزلیں، نظمیں، افسانے، اقتباسات اور فکری مضامین شائع کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ اردو ادب سے محبت کرتے ہیں تو یہ بلاگ آپ کے لیے ہے۔
بارش میں بھیگا سفرِ علم ضلعی سطحی TOT تربیت، ایوت محل – اردو نیا نصاب 2026-27 زندگی میں بعض سفر صرف ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچنے کا نام نہیں ہوتے، بلکہ وہ انسان کی شخصیت میں نئے رنگ بھر جاتے ہیں۔ کچھ راستے علم عطا کرتے ہیں، کچھ رفاقت کا حسن سکھاتے ہیں اور کچھ یادیں ایسی دے جاتے ہیں جو برسوں بعد بھی دل کے دریچے پر دستک دیتی رہتی ہیں۔ ایوت محل کا یہ چار روزہ تربیتی سفر بھی میرے لیے ایسا ہی ایک خوبصورت تجربہ ثابت ہوا۔ ابھی مردم شماری (جنگنّا) کی طویل اور مصروف ذمہ داریوں سے فراغت ملی ہی تھی کہ ایک اور سرکاری ذمہ داری نے آواز دی۔ اردو کے نئے نصاب سے متعلق ضلعی سطحی TOT تربیت میں شرکت کا پیغام موصول ہوا۔ مسلسل مصروفیات کے بعد چند دن آرام کی خواہش ضرور تھی، مگر ایک استاد کے لیے سیکھنے کا سفر کبھی ختم نہیں ہوتا۔ یہی احساس میرے سفر کا اصل سرمایہ تھا۔ 22 جون 2026 کی صبح کارنجہ سے ایوت محل کی طرف روانگی ہوئی۔ دارواہ پہنچا تو میرے مخلص ساتھی شہباز سر بھی ہم سفر بن گئے۔ اب ایک موٹر سائیکل پر دو اساتذہ، دل میں نئے تجربات کی جستجو اور سامنے چار دن کا ایک خوبصورت سفر تھا۔ راستہ کبھی تعلیمی گفتگو ...
پیش لفظ کچھ کہانیاں تخلیق نہیں کی جاتیں، وہ وقت کے ساتھ انسان کے وجود میں. سانس لیتی ہیں۔ خاموش لمحے، ادھورے خواب، بے نام دعائیں اور دل کے ان کہے احساسات جب لفظوں کا لباس اوڑھتے ہیں تو ایک داستان جنم لیتی ہ ے۔ "وہ جو میرا نہ ہو سکا" بھی ایسی ہی ایک داستان ہے۔ یہ محبت کی کہانی ضرور ہے، مگر صرف محبت کی نہیں۔ یہ صبر، وفا، جدائی، انا، امید، دعا اور تقدیر کے ان راستوں کی حکایت ہے جہاں انسان خود کو کھوتا بھی ہے اور پاتا بھی۔ اس ناول کا ہر باب اپنے اندر ایک نیا احساس، ایک نئی آزمائش اور ایک نیا سوال لیے ہوئے ہے۔ میری خواہش صرف اتنی ہے کہ آپ اسے ایک کہانی سمجھ کر نہ پڑھیں، بلکہ اس کے کرداروں کے ساتھ چلیں، ان کی خاموشیاں سنیں اور ان کے جذبات کو محسوس کریں۔ اگر اس سفر کے اختتام پر آپ کے دل میں کوئی احساس پہلے سے زیادہ گہرا ہو جائے، تو یہی اس قلم کی کامیابی ہوگی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ تحریر آپ کے دل تک پہنچے اور اپنے اندر کوئی نہ کوئی روشنی چھوڑ جائے۔ قلمِ اردو | معیز راہی قسط نمبر 1 ایک نام... ہزار چرچے ہر شہر کی کچھ پہچانیں ہوتی ہیں...کچھ سڑکوں سے پہچانے جات...
ہجر ہجر صرف کسی شخص سے بچھڑنے کا نام نہیں، ہجر وہ لمحہ بھی ہے جب انسان اپنی خواہشوں، اپنے خوابوں اور اپنے وہموں سے جدا ہونا سیکھتا ہے۔ ہر جدائی دکھ نہیں ہوتی، بعض جدائیاں انسان کو اس راستے پر لے جاتی ہیں جہاں سے اس کی اصل زندگی شروع ہوتی ہے۔ میں نے زندگی سے ایک بات سیکھی ہے کہ دنیا میں جس چیز کو ہم ہمیشہ کے لیے اپنا سمجھ لیتے ہیں، وہی چیز ایک دن ہمیں چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔ کبھی کوئی اپنا، کبھی کوئی تعلق، کبھی کوئی امید، اور کبھی وہ خواب جس پر برسوں کا یقین قائم تھا۔ تب انسان سمجھتا ہے کہ اس سے سب کچھ چھن گیا، مگر حقیقت میں شاید اسی دن اسے وہ ملنے لگتا ہے جس کی اسے واقعی ضرورت تھی۔ اللہ جب بندے سے کسی انسان کو دور کرتا ہے تو ہمیشہ سزا کے طور پر نہیں کرتا۔ کبھی وہ دل کو اس لیے توڑتا ہے کہ اس میں اپنی محبت اتار دے۔ کبھی آنکھوں میں آنسو اس لیے دیتا ہے کہ وہ دعا کی زبان سیکھ جائیں۔ کبھی تنہائی اس لیے عطا کرتا ہے کہ بندہ لوگوں کے ہجوم سے نکل کر اپنے رب کی قربت میں سکون تلاش کرے۔ لوگ بدل جاتے ہیں، وعدے ٹوٹ جاتے ہیں، محبتیں ماند پڑ جاتی ہیں، مگر اللہ کی رحم...
Comments
Post a Comment