وہ جو میرا نہ ہو سکا | قسط 3


قسط نمبر 3

خڑوس... مگر سب کا ہیرو

کالج میں خبر پھیلنے میں کبھی دیر نہیں لگتی۔

اور آج کی سب سے بڑی خبر یہ تھی...

"نئی لڑکی نے خڑوس کو جواب دے دیا!"

کینٹین سے لے کر لائبریری تک، ہر طرف یہی چرچا تھا۔

"یار، پہلی بار کسی نے نواب خان سے اس انداز میں بات کی ہے۔"

"اور حیرت کی بات یہ ہے کہ خڑوس کو غصہ بھی نہیں آیا!"

نواب ان باتوں سے بے خبر اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھڑا تھا۔

"خان! آج میچ ہے، ہارنا مت۔"

ایک دوست نے کہا۔

نواب ہنسا۔

"پٹھان دو چیزیں آسانی سے نہیں ہارتا... عزت اور میچ۔"

سب قہقہہ لگا کر ہنس پڑے۔

اسی دوران گراؤنڈ کے ایک کونے میں شور مچ گیا۔

فرسٹ ایئر کے ایک دبلا پتلا لڑکے کو تین سینئر طلبہ نے گھیر رکھا تھا۔

"نیا آیا ہے؟ پہلے سینئرز کو سلام کرنا سیکھ!"

لڑکا خوف سے کانپ رہا تھا۔

نواب نے دور سے منظر دیکھا۔

اس کی مسکراہٹ ایک لمحے میں غائب ہوگئی۔

وہ خاموشی سے اُن کی طرف بڑھا۔

"مسئلہ کیا ہے؟"

ایک سینئر نے طنزیہ انداز میں کہا،

"خان... یہ ہمارا معاملہ ہے، تم بیچ میں مت آؤ۔"

نواب نے اُس لڑکے کو اپنے پیچھے کیا اور نہایت پُرسکون لہجے میں بولا،

"کمزور پر طاقت دکھانا بہادری نہیں ہوتی۔"

"اور اگر نہ مانیں تو؟"

نواب ایک قدم آگے بڑھا۔

"پھر سامنے میں کھڑا ہوں..."

چند لمحوں کی خاموشی کے بعد تینوں سینئر وہاں سے چلے گئے۔

نواب نے اُس لڑکے کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔

"اب کوئی تنگ کرے تو سیدھا میرے پاس آنا۔"

وہ لڑکا آنکھوں میں آنسو لیے صرف اتنا کہہ سکا...

"شکریہ، بھائی۔"

یہ سب منظر دوسری منزل کی بالکونی سے کوئی خاموشی سے دیکھ رہا تھا۔

وہ...

انجیلا خان تھی۔

اس نے پہلی بار نواب کا وہ روپ دیکھا تھا جس کے بارے میں کسی نے اسے نہیں بتایا تھا۔

جسے سب "خڑوس" کہتے تھے...

وہ کسی کمزور کے لیے ڈھال بن کر کھڑا تھا۔

انجیلا کے لبوں پر بے اختیار مسکراہٹ آگئی۔

"شاید..."

وہ آہستہ سے خود سے بولی،

"یہ لڑکا اتنا برا بھی نہیں ہے..."

مگر اسے کیا معلوم تھا...

کہ نواب خان کی زندگی کا سب سے بڑا راز ابھی تک کسی کو معلوم نہیں تھا۔

وہ راز...

جس کی وجہ سے اس نے اپنے دل کے دروازے برسوں پہلے بند کر دیے تھے۔

اور وہ راز...

بہت جلد انجیلا کے سامنے آنے والا تھا۔

✍️ جاری رہے گا...


✍️ قلمِ اُردو | معیز راہی

Comments

Popular posts from this blog

بارش میں بھیگا سفرِ علم ضلعی سطحی TOT تربیت، ایوت محل – اردو نیا نصاب

وہ جو میرا نہ ہو سکا | قسط 1

ہجر اور معرفتِ الٰہی